ذرہ نواز

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - ذرّے کو نوازنے والا (مجازاً) نا چیز کی قدر کرنے والا، معمولی آدمی کا خیال کرنے والا، مشفق، مربی۔  تو نے روشن کر دیا ہے اے شہ ذرہ نواز آفتاب کائنات و ماہتاب کائنات      ( ١٨٧٣ء، ماجات ہندی، ١٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ذرہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'نواختن' سے مشتق صیغہ امر 'نواز' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ملتا ہے۔